اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)FBR میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں، بی ایس 20اور21کے افسران نئی ذمہ داریوں پر فائز، عابد محمود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹرز) میں ممبر ایف بی آر جبکہ خالق فاروق میاں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) ملتان مقرر ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس-21کے افسر مسٹر عابد محمود نے ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کا عہدہ چھوڑ کر 13اپریل سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد میں ممبر ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا۔