گوادر (این این آئی)بلوچستان کےعلاقوں پسنی اور اورماڑہ میں غیر قانونی ٹرالرز کی یلغارنے ساحلی روزگار اور ماحول کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مقامی ماہی گیروں نے ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کرتے ہوئے حکام سے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پسنی اور اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان نے مقامی ماہی گیروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔