کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ نے سی پورٹ امیگریشن کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حفیظ اللہ خان کا فوری طور پر تبادلہ کر کے ان کی جگہ مسعود شیخ کو تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں مختلف شعبوں میں تعینات چھ تفتیشی افسران کو فوری طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔