اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے بدھ کے روز اپنے باراگزئی X-01(سلانٹ)کنویں سے تجارتی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک کنویں سے تیل و گیس کی سب سے زیادہ پیداوار کا ریکارڈ ہے اور ملکی توانائی کی فراہمی میں ایک بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ کنواں ضلع کوہاٹ میں نَشپا بلاک کے اندر واقع ہے، اور اس سے سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد آمدن متوقع ہے۔