کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہریار چشتی کے-الیکٹرک بورڈ کےچیئر میں منتخب،کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو مطلع کیا ہے کہ یہ فیصلہ 15 اپریل 2026 کو ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جو اس ماہ کے شروع میں ادارے کے غیر معمولی جنرل میٹنگ (EOGM) میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے بعد منعقد ہوا۔ شہریار چشتی، مارک اسکیلٹن کی رخصتی کے بعد، 17 مارچ سے قائم مقام چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔چشتی ایک تجربہ کار بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینکر ہیں جن کا 18 سالہ کیریئر بنیادی طور پر ہانگ کانگ کے مالیاتی مرکز پر محیط ہے۔