• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ایٹمی ہتھیاروں پر خاموشی، ایران پر سخت نگرانی، دہرا معیار کیوں؟

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی ایٹمی ہتھیاروں پر خاموشی، ایران پر سخت نگرانی، دہرا معیارکیوں؟ ایران کے جوہری پروگرام پر دو دہائیوں سے عالمی نگرانی، پابندیوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ، اس کی تصدیق کرتا ہے نہ تردید، لیکن عالمی سطح پر کم دباؤ کا سامناہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر گزشتہ دو دہائیوں سے عالمی نگرانی، پابندیوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسرائیل کے بارے میں وسیع پیمانے پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں مگر وہ نہ اس کی تصدیق کرتا ہے نہ تردید، اور اسے عالمی سطح پر کم دباؤ کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 1950کی دہائی میں ایٹمی پروگرام شروع کیا اور صحرائے نیگیو میں ڈیمونا تنصیب کو ہتھیاروں کے لیے پلوٹونیم کی پیداوار سے جوڑا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید