• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS کا امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر ؛FPSC نے آسامیوں کا تعین کردیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سی ایس ایس 2025کا امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے حتمی نتائج کی بنیاد پر مختلف پیشہ ورانہ گروپس و سروسز میں اسامیوں کی تعداد کا تعین کر دیا ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر وفاقی سروس میں گریڈ سترہ میں 327 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، جن میں 191 نئی اور 136 گزشتہ برسوں سے منتقل شدہ (Carried over)آسامیاں شامل ہیں، مجموعی ا ٓسامیوں میں اوپن میرٹ (بشمول جنرل میرٹ) کیلئے 169، خواتین کیلئے 35جبکہ اقلیتوں کیلئے 123 نشستیں مختص کی گئی ہیں، صوبہ پنجاب کو 50 فیصد کوٹے کے تحت 157، سندھ رورل کو 30، سندھ اربن کو 28، خیبرپختونخوا کو 43، بلوچستان کو 28، سابق فاٹا کو 16، آزاد کشمیر کو 7 اور گلگت بلتستان کو تین آسامیاں دی گئی ہیں،۔ سی ایس ایس 2025کا حتمی ریزلٹ اگلے ہفتے متوقع ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق اسامیوں کی تقسیم میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، فارن سروس آف پاکستان، ان لینڈ ریونیو سروس، آفس مینجمنٹ گروپ اور دیگر گروپس شامل ہیں، جبکہ تقسیم میں خواتین اور اقلیتوں کے کوٹے سمیت صوبائی و علاقائی تناسب کو مدنظر رکھا گیا ہے، پریس نوٹ میں کہا گیا کہ امیدواروں کی مختلف گروپس میں تعیناتی ان کی میرٹ پوزیشن، کمیشن کی جانب سے موزونیت، امیدوار کی ترجیحات اور ڈومیسائل کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید