اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیلئے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں اکنامک منسٹرز کی تعیناتیوں کیلئے درخواستیں طلب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 20اور 21کے افسران کو پاکستان کے سفارتی مشنز میں اکنامک منسٹرز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کو مضبوط بنانا ہے، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مراسلہ نمبر F.No.14(I I)/S-MIR-U/2021 اور وزارت خزانہ (ایچ آر ایم ونگ) کے آفس میمورنڈم نمبر F.8(9)HR-I/2025 مورخہ 16 اپریل 2026 کے تحت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور لندن میں پاکستانی سفارتخانوں میں تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اکنامک منسٹرز (BS-20 و BS-21) کی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، جس کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے ۔