• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی آرمی چیف ثالثی کوششوں میں مرکزی شخصیت بن کر ابھرے، برطانوی اخبار

لندن ( جنگ نیوز) برطانوی اخبار کا کہنا ہے پاکستانی آرمی چیف ثالثی کوششوں میں مرکزی شخصیت بن کر ابھرے ہیں، امریکہ اور ایران مذاکرات میں اہم ثالثی کردار،صدر ٹرمپ نے بھی اپنے پسندیدہ فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کو سراہا ۔تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کا یہ کردار مستقبل میں مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی اسٹرکچر میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایک غیر متوقع امن کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مرکزی شخصیت بن کر ابھرے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے اور انہیں اہم مذاکراتی کردار ادا کرنے پر تعریف کی۔
اہم خبریں سے مزید