• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی و اسرائیلی کتب و اشیا کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفیکیشن درست قرار

اسلام آباد(رپورٹ؛ رانا مسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے کتب و دیگر اشیاء کی درآمد پر پابندی کے حکومتی نوٹیفکیشن کو درست قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات خالصتاً ایگزیکٹو (حکومت) کا خصوصی اختیار ہے، عدلیہ ان حساس معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے ،بھارتی اور اسرائیلی اشیاء کی درآمد پر پابندی برقرار،وفاقی  آئینی عدالت  نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم  کر دیا، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بھارتی اور اسرائیلی اشیاء کی درآمد پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم کردیا ۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 2019 میں انڈین مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل 370) ختم کیے جانے کے بعد بھارت سے ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کر دی تھی۔جمعہ کے روزجاری کیا جانے والا 21 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے قلمبند کیا جبکہ جسٹس علی باقر نجفی نے اس پر 5صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید