• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے، ماہرین و تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین و تجزیہ کاروں زاہد محمود، مسعود احمد خان ، حارث نواز ، ڈاکٹر قمر چیمہ، ہما بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کریں گے۔وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پورے تنازع میں سب سے اہم پیشرفت آبنائے ہرمز سے متعلق سامنے آئی ہے جسے اس جنگ کا ایک کلیدی پہلو قرار دیا جارہا ہے جبکہ امریکا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی پالیسی کو "میک امریکا گریڈ اگین"کے تناظر میں آگے بڑھاتا ہے یا "میک گریٹراسرائیل کا جو پروجیکٹ ہے اس کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔ دنیا بھر میں عالمی سطح پر آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کانفرنسز کی جارہی ہیں، آبنائے ہرمز کھلنا مشرقی وسطیٰ کی صورتحال میں بہت مددگار ثابت ہوگا اور پاکستان کو سب سے زیادہ مدد اس لئے حاصل ہوگی کیونکہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان ثالث تھا۔
اہم خبریں سے مزید