• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اور جارحانہ انداز کے پوپ لیو عالمی منظرنامے میں ابھر کر سامنے آگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) نئے اورجارحانہ انداز کے پوپ لیو عالمی منظرنامے میں ابھر کر سامنے آگئے۔طاقتور لب ولہجہ، سابق پوپ کے مقابلے میں واضح مؤقف، جنگ ، عدم مساوات اور عالمی قیادت پر سخت تنقید، عالمی اخلاقی رہنما قرار ،ایران جنگ پر موقف مزید سخت، صدر ٹرمپ نے پوپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے افریقا کے چار ملکی دورے کے دوران جنگ، عدم مساوات اور عالمی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے زیادہ جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ردعمل دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پوپ نے کیمرون اور الجزائر میں تقاریر کے دوران کہا کہ دنیا چند طاقتور حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے اور عالمی طاقتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید