• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص، مکیش امبانی دوسرے نمبر پر چلے گئے

نئی دہلی ( جنگ نیوز )گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص، مکیش امبانی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ اڈانی گروپ کے بانی 92.6ارب ڈالرز کیساتھ دنیا کے 19 ویں، امبانی 90.8 ارب ڈالرز کے ساتھ 20 ویں نمبر پر ہیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی کافی عرصے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ۔مکیش امبانی کی جگہ بھارت کے ہی گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔۔گوتم اڈانی نے 2023کا آغاز 119ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھا اور پھر دولت میں مسلسل کمی کے بعد نیچے چلے گئے۔ 2024سے وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے ہیں اور لگ بھگ 2 سال بعد مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید