کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے اپنےٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کی گئی تقریباً ایک درجن پوسٹس میںایران کیساتھ ہونیوالی پیشرفت اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا ، انہی میں سے ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران نے اتفاق کیا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی آبنائے ہرمز بند نہیں کرے گا۔ اب اسے دنیا کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ان پوسٹس میں ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق بھی دعوے کئے جبکہ نیٹو کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔