کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ بی پولیس نے 1490 ملین ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق ایرانی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزم مسافر بس کے ذریعے بلوچستان سے کراچی پہنچا تھا۔ملزم کے قبضے سے دوران چیکنگ 1490 ملین ایرانی ریال برآمد ہوئے۔ملزم کی شناخت محمد جہانزیب ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی۔ حراست میں لئے گئے ملزم و برآمدہ کرنسی کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔