اسلام آباد ( رانا غلام قادر) امریکا اور ایران کے در میان اسلام آ باد امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے تیاریاں جاری ہیں،دونوں ملکوں کی مذاکراتی ٹیم کے علاوہ ممکنہ معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ایرانی صدرمسعود پزشکان ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،ترکیہ کے صدرطیب اردوان ، مصر کے صدر عبد الفتح عسیسی سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے،وی وی آئی پی روٹ پر لینڈ سکیپنگ اور پودے لگانے کا حکم دیدیا گیا ،خیر مقدمی پرچم تیار،سیکورٹی کے خصوصی انتظامات ، پنجاب پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جا ئینگی۔