• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32.12 روپے کی کمی کردی

اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں32.12 روپے کی کمی کردی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے عوامی ریلیف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید