بیجنگ ( جنگ نیوز)چین کی ایران پر سفارتی سرگرمیاں تیز ، ٹرمپ سےملاقات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے بیجنگ کی کوششیں ،صدر شی جن پنگ نے امن منصوبہ پیش کر دیا۔ چین کے ایران سے روابط برقرار، امریکا کیساتھ معاہدوں کیلئے بھی ماحول سازگار بنانیکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاری بھی جاری ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے حالیہ دنوں میں امن کے لیے چار نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔