• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں جاری 12 سے 14گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شہر قائد کے عوام کے خلاف معاشی اور تعلیمی بد انتظامی قرار دیا ہے، کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں لیکن کے الیکٹرک کی بے حسی اور سنگدلی کی وجہ سے نو نہالانِ قوم شدید گرمی، حبس اور پسینے میں شرابور ہو کر امتحانی پرچے دینے پر مجبور ہیں جس سے ان کی کارکردگی اور تعلیمی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہوشربا بجلی کے بل اور بھاری ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے، گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں اور گھروں میں موجود بزرگوں اور بچوں کا حال بے حال ہے، حکومتِ وقت اور متعلقہ ادارے کے الیکٹرک کی من مانیوں کو لگام دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید