کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پر اثر نغمہ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے فیلڈ مارشل کے دورہ ایران پر انہیں پرجوش خوش آمدید کہا گیا ہے ، انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔نغمہ میں شکریہ پاکستان ، شکریہ فیلڈ مارشل اور شکریہ شہباز شریف کے بول بھی شامل ہیں۔ یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی ثقافتی سفارت کاری اور مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ نغمہ دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔