• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر اختلافات، یورپ کے پاپولسٹ رہنما بھی ٹرمپ سے ناخوش

لندن(نیوز ڈیسک)ایران جنگ پر اختلافات یورپ کے پاپولسٹ رہنما بھی ٹرمپ سے ناخوش ، یورپی دائیں بازو میں نئی تقسیم، قوم پرستوں کے ساتھ خلیج بڑھنے لگی، پوپ پر تنقید نے بھی تناؤ بڑھایا۔ نائیجل فراج سمیت رہنماؤں کے مؤقف میں تبدیلی سابق اتحاد اب سیاسی اختلاف میں بدلنے لگا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے پاپولسٹ اور قوم پرست رہنماؤں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بڑھتا ہوا سیاسی تعلق اب تناؤ کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے، خاص طور پر ایران جنگ اور مذہبی شخصیات پر تنقید کے بعد۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیاسی رہنما نائیجل فراج سمیت کئی دائیں بازو کے سیاستدان ماضی میں ٹرمپ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید