• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی حملوں کی تیاری کرنے والے 120افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے امریکی حملوں کی تیاری کرنے والے 120سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے وابستہ تھے اور دشمن کے فوجی حملے کے لیے زمینی راہ ہموار کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ مشرقی آذربائیجان میں 7مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید