• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوآدم، لاہور کے لاپتہ ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا انکشاف، ڈاکٹر سمیت تین ملزمان گرفتار

ٹنڈوآدم (نمائندہ جنگ)ٹنڈوآدم میں ایک ہولناک قتل کا انکشاف ہوا ہے، جہاں لاہور سے ڈھائی ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کرائے کے مکان میں دفن کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر روڈ کے رہائشی 30سالہ ٹیکسی ڈرائیور فیاض مسیح پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ اب پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں ٹنڈوآدم لاکر قتل کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ٹنڈو آدم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے معروف ڈینٹل ڈاکٹر عابد رسول، ان کے داماد شان امام (رہائشی لاہور) اور ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک کرائے کے مکان میں کھدائی کی گئی، جہاں سے مقتول کے جسم کا حصہ (پاؤں) برآمد ہوا، جس کے بعد کھدائی عارضی طور پر روک دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید کھدائی اور قانونی کارروائی لاہور پولیس کی آمد کے بعد مکمل کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید