• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض اہلکاروں نے ان کے طرزِ عمل کو تشویشناک قرار دیا ،وائٹ ہاؤس میں بھی ان سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکار بتائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث غلط فہمی میں مبتلا ہو گئے کہ شاید انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جس پر انہوں نے اپنے قریبی افراد سے رابطے بھی کیے۔

اہم خبریں سے مزید