• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سعودیہ، قطر، ترکیہ کے دورے سے واپسی کونسی فضائی حدود استعمال کی؟

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ، قطر، ترکیہ کے کامیاب دورے سے وطن واپس پہنچے اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے مشرق وسطی کی فضا کو نظر انداز کیا اور طویل افغان فضائی حدود بھی استعمال نہیں کی بلکہ خصوصی طیارہ انطالیہ سے روانہ ہوکر جورجیا، آذربائیجان ترکمنستان، تاجکستان کے فضائی کے راستے وطن واپس پہنچا۔ وزیراعظم شہباز شریف 15اپریل کو اسلام آباد سے جدہ پہنچے تھے۔ 2 روزہ دورہ سعودیہ کے بعد وزیراعظم 16 اپریل کو مدینہ سے دوحہ پہنچے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو ہی قطر سے ترکیہ کے اہم شہر انطالیہ پہنچے۔ شاندار استقبال پر وزیر اعظم کا ترک صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید