ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نامعلوم افراد احسان کے گھر سے سو تولہ چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں سلیم کا موبائل فون جب کہ راشد کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں یاسر کے گھر سے سولر سسٹم کی وائرنگ چوری ہوگئی،تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ارشاد سے نامعلوم افراد نے نقدی چھین لی، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں شفیق کے زیر تعمیر مکان سے موٹرچوری ہوگئی جبکہ اسی تھانے کی حدود میں حذیفہ کے گھر سے متفرق سامان چوری ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ہاشم اور عدنان کے موبائل فون جب کہ اعجاز سے نقدی چھین لی گئی، اسی تھانے کی حدود میںنوسرباز خواتین نے مہر النسا سے موبائل فون، نقدی اور زیورات چھین لیے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں ارشد کا موٹر سائیکل اور آصف کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں حامد کے گھر سے موبائل فون اور نقدی چوری ہوگئی، تھانہ قطب پور کے علاقہ میںسعیدہ بی بی کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے مبین سے موٹر سائکل چھین لی، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں مطلوب کے گھر سے پانی والی موٹر چوری ہوگئی، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں فیضان سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں مسلح افراد نے راشد سے موبائل فون چھین لیے۔