• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسان مزدورتحریک کے زیراہتمام بیساکھی فیسٹیول

ملتان(سٹاف رپورٹر )سوجھلا فار سوشل چینج اور پاکستان کسان مزدور تحریک کے زیراہتمام بیساکھی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کسانوں کی آواز کو مضبوط کرنا اور ان کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنا ہے، تقریب میں خاص طور پر چھوٹے اور بے زمین کسانوں کو درپیش چیلنجز، زمین کی غیر منصفانہ تقسیم، کارپوریٹ قبضہ اور مقامی وسائل پر مقامی لوگوں کے حق جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیسی بیجوں اور پائیدار زراعت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیساکھی صرف فصلوں کی کٹائی کا تہوار نہیں، بلکہ یہ زمین، کسان اور محنت کے رشتے کا جشن ہے۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسانوں کی آواز کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
ملتان سے مزید