• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی گولڈ میڈلسٹ اشفاق احمد ڈوگر کوآرڈینیٹر حاجی کیمپ ملتان تعینات

ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری سکاؤٹس پنجاب نے حاجی کیمپ ملتان میں حج آپریشن کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ اشفاق احمد ڈوگر کو بطور کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا،اشفاق احمد ڈوگر اس سے قبل بھی سکاؤٹس کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔وہ حاجی کیمپ ملتان میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے سکاؤٹس لیڈرز کی کارکردگی رپورٹ سکاؤٹس صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور کو حج آپریشن کے اختتام پر پیش کریں گے۔ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر اور وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے اشفاق احمد ڈوگر کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عازمینِ حج کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
ملتان سے مزید