ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ ایران‘ امریکا مذاکرات نتیجہ خیز ہونگے اور اس کے نتیجے میں امن قائم ہوگا، پاکستان بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، تاہم حکمرانوں کی ترجیح پاکستان کی عوام کی خوشحالی ہونی چاہیے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد المصطفیٰ شالیمار کالونی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر مرکز جمعیت علمائےاسلام کے ضلعی امیر مولانا رب نواز قاسمی، مولانا عرفان الحق، قاری بلالاور قاری عامر بھی موجود تھے۔