ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی ہدایات پر فلائی اوورز کے پلرز پر پینٹ ورک تیزی سے جاری ہے۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کچہری چوک تا اٹھ نمبر پلرز کو پینٹ سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے مختلف پلرز اور دیواروں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے تعاون سے ہورڈنگ بورڈ پر خوبصورت پاکستانی پرچم پینٹ کیے جا رہے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لیے پر عزم ہیں۔