ملتان (سٹافرپورٹر) کرپشن کی شکایات پرتھانے کا سارا عملہ معطل،تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان نے تھانہ شاہ شمس کے دوسب انسپکٹرز، تین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور محرر سمیت گیارہ اہلکاروں کو معطل کردیا،معطل شدہ ملازمین نے ایک گھر میں ریڈ کرکے بڑی رقم برآمد کی اور بتایا کہ گھر میں جوا ہوا رہا تھا مگر متاثرہ افراد کے شدید احتجاج پرانکوائری کی گئی تو پولیس اہلکار قصور وار پائے گئے جنہیں معطل کردیاگیا، معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹرز رحمان حنیف، یسیٰن ساجد ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز یونس،حاجی محمد اود یسیٰن کے علاقہ تھانہ محرر قیصر سمیت دیگر کانسٹیبلز شامل ہیں۔