کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی حنا ذوالفقار علی لاشاری نے صوبائی حکومت سے کی ہے کہ انہیںان کی بچی اور خاندان کو ان کے سابق شوہر کےظلم سے بچایا جائے اگر ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری اس پر عائد ہوگی یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ 10 سال قبل ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی شخص سے ان کی شادی ہوئی شادی کے بعد انہیں اپنے شوہر کے مبینہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا علم ہوا جس کی وجہ سے اس سے خلع لی اب وہ بلاوجہ مجھے ، میری بچی اور میرے خاندان کو مختلف حوالوں سے بےبنیاد جھوٹے مقدمات درج کراکے ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے اس حوالے سے پولیس حکام سے رجوع کیا تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور میرا سابق شوہر اپنے تعلقات استعمال کرکے میری بچی کو زبردستی لے جانا چاہتا ہےانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں مجھے ، میری بیٹی اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ میرے سابق شوہر کے خلاف ہمیں دھمکیاں دینے ، ہراساں کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے اگر ہمیں نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سابق شوہر پر عائد ہوگی۔