• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ روڈ پر تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے جوائنٹ روڈ پر تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللّٰہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنر، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ، انکروچمنٹ ٹیم انچارج علی رضا اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران 14 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ 6 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے ازالے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید