کراچی (نیوز ڈیسک)لندن میں یہودی عبادت گاہ پر ایک اور حملہ، آتشزنی سے معمولی نقصان پہنچا، کینٹون یونائیٹڈ سینا گاگ بڑی تباہی سے بچ گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نےکہا ہے کہ یہ قابل نفرت اقدام ہے ، ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔لندن کے شمال مغربی علاقے میں ایک یہودی عبادت گاہ (سیناگاگ) پر آتشزنی کی ایک اور کوشش رپورٹ ہوئی ہے۔کمیونٹی سکیورٹی ٹرسٹ کے مطابق گزشتہ رات ہیرو میں واقع کینٹون یونائیٹڈ سیناگاگ میں پیش آنے والے اس واقعے سے ایک اندرونی کمرے کو دھوئیں سے معمولی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان یا عمارت کا بڑا نقصان نہیں ہوا۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ شمال مغربی لندن میں حالیہ آتشزنی کے واقعات پر ’’سخت رنجیدہ‘‘ ہیں۔