• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے مذہبی حامی ناراض، پوپ سے تنازع اور خود کو مسیح سے ملانا اور مہنگا پڑ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے مذہبی حامی ناراض، مسیح سے خود کو ملانا اور پوپ سے تنازع مہنگا پڑ گیا۔ اے آئی تصاویر پر مذہبی حلقوں کا سخت ردعمل، کیتھولک ووٹر آئندہ انتخابات میں فیصلہ کن ہو سکتے ہیں۔ کئی قدامت پسند مسیحی رہنماؤں نے ان تصاویر کو گستاخانہ قرار دیکر تنقید کی، ریپبلکنز کو سیاسی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خود کو حضرت عیسیٰؑ جیسی روحانی شخصیت کے طور پر پیش کرنے والی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر اور پوپ لیو کے ساتھ حالیہ لفظی تنازع نے امریکہ کے مذہبی حلقوں خصوصاً مسیحی ووٹروں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ کئی قدامت پسند مسیحی رہنماؤں نے ان تصاویر کو گستاخانہ قرار دیتے ہوئے کھلے عام تنقید کی۔

اہم خبریں سے مزید