کراچی(آئی این پی )کراچی میں ایل پی جی کے سرکاری نرخ نظر انداز، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20روپے کی کمی کے باوجود عوام کو ایندھن مقررہ سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر دستیاب ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی اس وقت شہریوں کو تقریبا 420 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے جو کہ اوگرا کی مقرر کردہ سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو سے 116 روپے زیادہ ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ نئے شیڈول کے مطابق بھی گیس نہیں مل رہی ، گیس بحران کی وجہ سے ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے ، اوگرا سرکاری قیمت پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔