اسلام آباد ( رانا غلام قادر) موجودہ حکومت نے پہلے دو سالوں میں کتنا قرضہ لیا؟؟؟؟؟۔ وفاقی حکومت کےابتدائی دوسال کےدوران قرضوں میں پندرہ ہزار بہترارب روپےکاتاریخی اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ دو ہزار چوبیس سےلیکرفروری دوہزارچھبیس کےدوران ہوا،قرضوں میں اوسطاہرروزتقریبا اکیس ارب روپےکااضافہ بنتاہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیادپرمارچ 2024سےلیکرفروری2026 کے2سال کےدوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضوں میں14ہزار4ارب روپےاوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضوں میں ایک ہزار68ارب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ فروری2026تک بڑھ کر79ہزار 882ارب روپےہواجبکہ نگران حکومت کے آخری مہینےفروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا حجم 64ہزار810ارب روپے تھا۔