لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران چھ بار گرما گرمی ہوئی،کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلئے میٹنگ روکنا پڑی،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار فریقین کو پھر بٹھا لیتے تھے،ہم کہتے ہیں نئے سپہ سالار کا نواز شریف کا فیصلہ بہترین تھا،ہم کہتے ہیں پاکستان کی بات کرو وہ کہتے ہیں لیڈر کی آنکھ کا آپریشن کروادو،جتنی آسائشیں ان کو مل رہی ہیں آج تک کسی قیدی کو نہیں ملیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔