• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منظر نامے پر وزیراعظم شہباز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) عالمی منظر نامے پر وزیراعظم شہباز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا ہے، شہباز کی طوفانی مہم ، مبصرین وزیراعظم کے وضح قطع سے بے حد متاثر، انٹرنیٹ پربھی وزیراعظم کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور وہ موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ عالمی منظرنامے پر شہباز شریف کے حلیے کے بارے میں انٹرنیٹ پران سے متعلق باتیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں،جیسے جیسے پاکستان کے وزیراعظم امن کی ثالثی کے لیے دارالحکومتوں کے دورے کر رہے ہیں، ان کا لباس (وارڈروب) توجہ سمیٹ رہا ہے۔اگرچہ جغرافیائی سیاسی داؤ اس سے زیادہ بلند نہیں ہو سکتے تھے، لیکن گزشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طوفانی سفارتی مہم پر نظر رکھنے والے مبصرین عالمی اسٹیج پر وزیراعظم کی پریزنٹیشن سے متاثر نظر آرہے ہیں۔15سے18 اپریل تک، شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا چار روزہ تیز رفتار دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطر کے امیر اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، ایسے وقت میں کہ جب پاکستان نے امریکا-ایران تنازع میں ایک اہم ثالث کے طور پر اپنے کردار کو تیز کر دیا ہے۔لیکن اس بھاری بھرکم سفارت کاری کے درمیان، سوشل میڈیا صارفین یہ نوٹس کئے بغیر نہ رہ سکے کہ ایسا کرتے ہوئے وزیراعظم کتنے باوقار (شارپ) نظر آ رہے تھے۔جدہ، دوحہ اور پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی تصاویر انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں، جس میں پاکستانی ٹوئٹر (اب ایکس) کے صارفین اور دیگر، شریف کے کلف لگے، بہترین سلے ہوئے ملبوسات کی تعریف کر رہے ہیں۔یہ شاید ہی حیران کن ہے۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے جسے طویل عرصے سے شہباز شریف کے بارے میں منفرد سمجھا جاتا رہا ہے، تو وہ ان کا ذوقِ لباس (سیننس آف اسٹائل) ہے۔
اہم خبریں سے مزید