• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو اسلام آباد آنے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی، حامد میر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ایران ، امریکا مذاکرات منگل کو ہوں گے ، ٹرمپ کے بیان پر جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں حامد میر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو اسلام آباد آنے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ تاحال ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی کہ بات چیت کا عمل روک دیا گیا ہو۔ شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ٹرمپ کے مسلسل بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ بناسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران امریکا کے درمیان معاملات تقریباً99فیصد طے ہوچکے تھے تاہم صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا اور میری انفارمیشن یہ ہے کہ وہ خود بھی اسلام آباد آنا چاہ رہے ہیں لیکن سکیورٹی ٹیم نے کلیئرنس نہیں دی اور صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی اسلام آباد آئیں اور مسعود پزشکیان نے پاکستان آنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اگر ایرانی صدر اسلام آباد نہیں آتے تو شاید صدر ٹرمپ بھی نہ آئیں ۔ سینئرصحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ ان کی ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی جس کے بعد باضابطہ مذاکراتی عمل منگل سے شروع ہوجائے گا اور صدر ٹرمپ نے ایران کو دوبارہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو ایران کو مکمل تباہ و برباد کردینگے ۔
اہم خبریں سے مزید