• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا سارک کی بحالی اور علاقائی تعاون مضبوط بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش کا سارک کی بحالی اور علاقائی تعاون مضبوط بنانے کا مطالبہ، وزیر خارجہ کا کہنا تھا ڈھاکہ بدلتے عالمی اور علاقائی چیلنجز کے دوران امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، بنگلہ دیش نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم سارک کی بحالی اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاکہ بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی چیلنجز کے دوران امن اور علاقائی انضمام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے، جنہوں نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر انطالیہ میں سفارتی فورم کے موقع پر پاکستانی قیادت سے ملاقات کی، ٹی آر ٹی ورلڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش کی حالیہ جمہوری منتقلی نے مستحکم حکمرانی اور مستقبل کی سمت رکھنے والی خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دنیا کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی رہتی ہے لیکن خطے کے اندر باہمی تجارت صرف پانچ فیصد کے قریب ہے، جو کمزور علاقائی روابط کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ صدر جنرل ضیاء الرحمٰن نے علاقائی تعاون کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا اور کہا کہ نئے وزیر اعظم طارق الرحمٰن کی خارجہ پالیسی میں سارک کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

اہم خبریں سے مزید