• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے متضاد بیانات‘ وائٹ ہاؤس کے اندرونی تضادات

لندن/ واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے متضادبیانات نے مذاکرات کو افراتفری اور الجھن کا شکار کر دیا‘مپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے سفارت کاری اور جنگی دھمکیوں کے درمیان ایک ایسی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے جس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں کو افراتفری کا شکار کر دیا ہے۔ ایک طرف وہ بہت اچھے معاہدے کی امید دلا رہے ہیں تو دوسری طرف وہ تہران کو مکمل تباہی کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے اندرونی تضادات بھی واضح نظرآرہے ہیں ‘اتوارکو واشنگٹن میں اس وقت شدید الجھن پیدا ہوئی جب صدر ٹرمپ نے پہلے یہ بیان دیا کہ وہ نائب صدر جے ڈی وینس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد نہیں بھیج رہے لیکن محض چند گھنٹوں بعد وائٹ ہاؤس کے حکام نے اس کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جے ڈی وینس ‘اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان جائے گا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر پالیسی سازی اور پیغامات کی ترسیل میں ہم آہنگی کا فقدان ہے۔
اہم خبریں سے مزید