کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے ایک سال سے 14سال کے درمیانی عمر کے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لویزیانا کے علاقے شریوپورٹ کی پولیس کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلن نے بتایا کہ مسلح شخص کی اندھادھند فائرنگ سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان تھیں جبکہ پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کرکے گولی مار کر ہلاک کردیا۔۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلون نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بعض بچے مشتبہ حملہ آور کے رشتہ دار تھے۔