اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پیٹرولیم مصنوعات کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف تحقیقات کا آغاز، وزیراعظم کی FIA کو بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، اوگرا کے چند حکام کیخلاف انکوائری کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جاری علاقائی تنازع کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چند حکام کے خلاف انکوائری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ امکان سامنے آیا ہے کہ ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی نے جان بوجھ کر اسٹاک جمع کیا، جس کا مقصد سپلائی روک کر مصنوعی قلت پیدا کرنا اور قیمتوں میں اضافے کا جواز فراہم کرنا تھا۔