اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سر فراز ڈو گر سے ملاقات کی جس میں عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی محتسب نے ملا قا ت کے دوران چیف جسٹس کو بتا یا کہ وفاقی محتسب نے گز شتہ برس دو لا کھ 61 ہزار سے زا ئد شکا یات کے فیصلے کئے جن میں سے 97 فیصد پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ہے اور یہ فیصلے 60 دن کی مقررہ مد ت کے دوران کئے گئے ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون، شفافیت اور عام لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے احتساب کے نظام کومزیدموثربنانے پربھی گفتگوہوئی۔ وفاقی محتسب نے چیف جسٹس کو بتا یا کہ ہما رے ہاں نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی شکا یت داخل کرنے کی کو ئی فیس ہے۔