• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، رواں برس مختلف واقعات میں 375 افراد قتل ہوئے

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں رواں برس مختلف واقعات میں375افراد قتل ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر21افراد قتل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دوران مختلف واقعات میں375افراد قتل ہوئے۔ کراچی رینج میں ماہ مارچ تک 115 افراد قتل ہوئے۔سب سے زیادہ ضلع ملیر میں 26 افراد قتل ہوئے ۔ضلع سینٹرل میں 13، ضلع ویسٹ میں 15، ضلع کورنگی میں 10، ضلع ایسٹ میں 22، ضلع کیماڑی میں 17، ضلع سٹی میں 6 اور ضلع سائوتھ میں 6 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سکھر رینج میں اس دوران 62 افراد قتل ہوئے۔ ضلع سکھر میں 23، ضلع گھوٹکی میں 14 اور ضلع خیرپور میں 25 افراد قتل ہوئے۔لاڑکانہ رینج میں 100 افراد قتل ہوئے۔ ضلع لاڑکانہ میں 24 ، ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 9، ضلع شکار پور میں 30 ، ضلع جیکب آباد میں 16اور ضلع کشمور میں 21 افراد قتل ہوئے۔حیدرآباد رینج میں 56 افراد قتل ہوئے۔ضلع حیدرآباد میں 13، ضلع مٹیاری میں 4، ضلع ٹنڈو الہ یار میں 2، ضلع ٹنڈو محمد خان میں 2، ضلع جامشورو میں 7 ، ضلع دادو میں 17، ضلع ٹھٹھہ میں 3، ضلع سجاول میں 2 اور ضلع بدین میں 6 افراد قتل ہوئے ۔ میر پور خاص رینج میں 9 افراد قتل ہوئے۔ضلع میرپور خاص میں 5، ضلع عمرکوٹ میں 3 اور ضلع تھرپارکر میں 1 شخص قتل ہوا۔شہید بے نظیر آباد میں 33 افراد قتل ہوئے۔ضلع شہید بے نظیر آباد میں 13، ضلع سانگھڑ میں 10 اور ضلع نوشہرو فیروز میں 10 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق کراچی رینج میں ڈکیتی مزاحمت پر 13، سکھر رینج میں 2، لاڑکانہ رینج میں 4 جبکہ شہید بے نظیر آباد رینج میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید