کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادرآباد میں ڈالے میں سوار 3ملزمان شیشہ توڑ کر گاڑی سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدودبہادرآباد میں ڈالے میں سوار 3 ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کا ڈالا آ کر رکتا ہے، پہلے ایک ملزم اردگرد کی نگرانی کرتا ہےتھوڑی دیر بعد ملزمان شیشہ توڑ کر گاڑی میں داخل ہوکر قیمتی سامان نکالتے ہیں واردات میں ملوث 3ملزمان میں سے 2نے ایک جیسے کپڑے پہن رکھے تھےاپنی شناخت چُھپائے بغیر بے خوف ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فوٹیجز کے مطابق واردات 15اپریل کی صبح ساڑھے 5بجے ہوئی پولیس 4روز بعد بھی ملزمان اور واردات میں استعمال ہونے والے ڈالے تک نہ پہنچ سکی۔