کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ طور پرملزم نے اپنے دو کمسن بچوں سمیت سابقہ اہلیہ کوقتل کردیا اور موقع پرسے فرارہوگیا،ملزم نے 2 سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی سیکٹر6گلی نمبر4میں واقع مکان نمبر 43میں رہائش پذیرماں اور اسکے2کم عمربیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے شواہد اکٹھا کرنے کے لیےکرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا جبکہ مقتولین کی لاش ایدھی ایمبولینس کےذریعے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئیں ،فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی کمیاڑی ملک سنگھاربھی موقع پر پہنچے اورشواہد کا جائزہ لیا،فائرنگ کرکے قتل کی جانے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ سمعیہ اوراس کے کم عمر بیٹوں کی شناخت 14 سالہ شہروزعرف شمہروزاور12 سالہ عبداللہ کے ناموں سے کی گئی مقتولین ماں اوربیٹوں کا آبائی تعلق بہاولپورسے تھا ،ایس ایچ او تھانہ سعید آباد پرویز سولنگی نے بتایا ہے کہ واقعے کی اطلاع مقتولہ کے کزن فہد کی جانب سے پولیس کو دی گئی اورابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے سابقہ شوہر نے اسے اور اپنے 2 بیٹوں کوگھرمیں گھس پر فائرنگ کرکے قتل کیا ، ملزم شوکت نے مقتولہ کو 2 سال قبل طلاق دے دی تھی اور ان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے اور اہل محلہ کے مطابق سابقہ شوہر جب بھی گھرآتا تھا تو لڑائی جھگرا ہوتا تھا، مقتولہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے بھی رجوع کررکھا تھا ،فائرنگ کےواقعے کے بعد ملزم موقع پر سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اورجائے وقوع کی جیو فینسنگ سمیت دیگر تکنیکی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔