اسلام آباد (محمد صالح ظافر) استنبول میں پاکستانی سرگرم پارلیمانی سفارت کاری، آیاز صادق کی اہم ملاقاتیں، مسلم ممالک کے مشترکہ مؤقف کو مضبوط بنانے پر زور، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف، اعظم تارڑ بھی وفد میں شامل، ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں جاری 152ویں بین الپارلیمانی اسمبلی کے دوسرے روز پارلیمانی سفارت کاری اپنے عروج پر دکھائی دی، جہاں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے دنیا بھر سے آنے والے متعدد پارلیمانی سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی پاکستان کے وفد کے ارکان میں شامل ہیں۔