کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی بینک ایران سے مبینہ منی لانڈرنگ روابط کے الزام میں تحقیقات کی زد میں، ان پر الزام ہے کہ یہ ادارے غیر ارادی ایسے لین دین میں استعمال ہوئے جو ایران۔ کیلئے پابندیوں سے بچتے ہوئے رقوم منتقلی سے جڑے ہو سکتے ہیں، امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ایچ ایس بی سی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سمیت کئی بڑے بینکوں کو اپنے مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔